’ہوا میں اڑنے والی ایسٹن مارٹن‘ کا ماڈل متعارف


کار

پرتعیش کار بنانے والی برطانوی کمپنی آسٹن مارٹن نے ایک ایسی ہوائی سواری کا ماڈل متعارف کرایا ہے جسے انھوں نے ‘ہوا میں اڑنے والی سپورٹس کار’ کے طور پر پیش کیا ہے۔

فارنبوروہ میں ہونے والے ایئر شو میں آسٹن مارٹن نے اس سواری کو متعارف کرایا جسے انھوں نے جیٹ اور گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولز رائس کی مدد سے کرین فیلڈ یونیورسٹی میں تیار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کے ہوائی ماڈل کو دو سال میں پیش کر دیں گے۔

اسی بارے میں

اور اب خودکار ہوائی ٹیکسی بھی آ گئی

اڑن گاڑیوں کا ڈرائیونگ سکول

وولانٹے ویژن کونسیپٹ کے نام سے متعارف کرائے جانے والی یہ ہوائی سواری میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل ہوگی اور اس کی رفتار کی حد دو سو میل فی گھنٹہ ہوگی۔

کار

گاڑی کی متوقع قیمت تیس سے پچاس لاکھ پاؤنڈ ہوگی

تین سیٹوں پر مشتمل ہائبرڈ اور برقی مدد سے چلنے والی گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرح اپنی جگہ سے ہی اڑنے اور اترنے کی قابل ہوگی۔

کمپنی کے سینئیر اہلکار جیمز سٹیفنز نے کہا کہ ‘برقی طاقت سے چلنے والی ہوائی سواریاں مستقبل کا حصہ ہیں اور ہمیں اس پر کام شروع کر دینا چاہیے۔’

آسٹن مارٹن کے علاوہ بھی دنیا بھر میں دیگر کمپنیاں اس حوالے سے کام کر رہی ہیں۔

جیمز سٹیفنز نے مزید کہا کہ آسٹن مارٹن اس مارکیٹ میں پہلے قدم رکھنا چاہتی ہے تاکہ اس کی سبقت برقرار رہے اور امیر اور شوقین لوگ ان کی کمپنی کی بنائی ہوئی گاڑیوں کو خریدیں۔

واضح رہے کہ ایک گاڑی کی قیمت اندازً تیس سے پچاس لاکھ پاؤنڈ ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp