ڈیم چندے سے نہیں بن سکتا۔ کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں شرکت سے ایف ٹی اے ایف پر اثر پڑے گا: نگران وفاقی وزیر قانون


نگران وفاقی وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے افراد کے الیکشن میں حصہ لینے کا ایف ٹی ایف پر منفی اثر ہو گا۔ اس لئے الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ایسے افراد اور تنظیموں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دینا چاہئے ۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ چندہ اکٹھا کر کے ڈیم نہیں بنایا جا سکتا۔ لیکن قوم کو احساس دلانے کی ایک کوشش ہے۔ ڈیم بنانے کے لئے قرضے بھی لینا ہوں گے اور حکومت کو بجٹ سے حصہ بھی دینا ہو گا۔

جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومت کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی ہمارا لاڈلہ نہیں ہے۔ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاﺅس منتقل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ہم شفا ف انتخابات کے لئے سو فیصد کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان میں شفاف انتخابات ہونگے۔ جو کوئی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی مرضی ہوگی لیکن انتخابات شفاف ہوں گے۔ نگران حکومت کا غیر جانبدارانہ کردار ہے۔ ہمارے لئے سب برابر ہیں اور قانون سب کے لئے برابر ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).