مریم نواز کا سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل ہونے سےانکار


سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پولیس ریسٹ ہاؤس سہالہ منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد اور خاوند کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گی۔

جیل انتظامیہ مریم نواز کو اڈیالہ سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنا چاہتی ہے، گزشتہ تین روز سے مریم نواز کی ریسٹ ہاؤس منتقلی کے انتظامات کیے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے ریسٹ ہاؤس میں تمام انتظامات کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کیے۔

اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کے لیے بہترکلاس کی سہولت نہیں، مریم نواز کو دیگر خواتین قیدیوں کےساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).