جہلم کے فلاپ سیاسی شو پر عمران خان نے فواد چوہدری سے پارٹی عہدہ واپس لینے کی دھمکی دے دی


جہلم کے ناکام جلسے پر عمران خان فواد چوہدری پر سخت برہم ہوئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے اپنی جماعت کے ترجمان کو آخری چانس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہ جیتے تو پارٹی عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ کپتان نے فواد چوہدری کو فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے ناکام جلسے پر عمران خان برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان اور جہلم سے انتخابی امیدوار فواد چوہدری کو بری طرح ڈانٹ دیا۔ عمران خان نے فواد چوہدری کی کلاس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر مقامی قیادت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے فواد چوہدری کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فواد چوہدری الیکشن نہ جیت پائے تو انہیں پارٹی عہدے کو خیرباد کہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کاجہلم میں پاور شوفلاپ رہا تھا۔ عمران خان جب جلسے سے خطاب کیلئے جہلم میں جلسہ گاہ پہنچے تو وہاں خالی کرسیاں ان کا منہ چڑا رہی تھیں۔ اس سے قبل بھی جہلم میں پاکستان تحریک انصاف کے جہلم میں جلسے خاص پذیرائی حاصل نہیں کر پائے تھے۔ اس کی وجہ تحریک انصاف کی غیر مقبولیت نہیں بلکہ مقامی قیادت کے آپسی اختلافات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).