تابوت سے فرعون کے دور کے تین سپاہیوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں (فوٹو: مصری میڈیا)

تابوت سے فرعون کے دور کے تین سپاہیوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں

مصر میں دوران کھدائی ملنے والے سیاہ پتھر کے 27 ٹن وزنی تابوت کو کھولنے میں ماہرین کامیاب ہوگئے جس میں سے تین انسانی ڈھانچے نکلے ہیں، تابوت کھلنے پر اس میں سے آفت نکلنے کی افواہ مصر بھر میں پھیل گئی جس پر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں چند روز قبل ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران 2 ہزار سالہ قدیم سیاہ تابوت ملا جسے کھولنے کے لیے محکمہ آثار قدیمہ نے ماہرین کی کمیٹی مقرر کی تھی۔ تابوت سے کسی آفت کی برآمدگی کی افواہ پھیلنے پر کمیٹی نے تابوت کشائی سے قبل لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیا تھا۔

Caffin 4

ماہرین نے ابھی تابوت کا ڈھکن دو انچ بھی نہیں ہٹایا تھا کہ تیز اور غلیظ بدبو کے ناقابل برداشت بھپکے آنے لگے جس پر ماہرین کو کام ادھورا چھوڑنا پڑا بعد ازاں فوج کے انجینئرنگ دستے کو طلب کیا گیا جس نے تابوت کے وزنی ڈھکن کو ہٹانے کا کام مکمل کیا۔

تابوت سے فرعون کے زمانے کے تین انسانوں کی ہڈیاں ملی ہیں جو بہت بری حالت میں ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہےکہ  یہ فرعون کے دور کے سپاہیوں کی ممیاں ہیں۔

Caffin 2

محکمۂ آثار قدیمہ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ وزیری نے میڈیا کو بتایا کہ تابوت کے اندر سے تین انسانی ڈھانچوں کی باقیات ملی ہیں جو بظاہر ایک ہی خاندان کے افراد کی مشترکہ تدفین ہے، تینوں لاشوں کو محفوظ بنانے کے لیے روایتی طریقے سے ممی بنایا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ ممیاں اچھی حالت میں نہیں ہیں اور صرف ہڈیاں ہی بچ پائی ہیں۔

Caffin 3

واضح رہے کہ یہ تابوت بطلیموس کے زمانے کا ہے جو ساڑھے چھ فٹ لمبا اور 27 ٹن وزنی ہے یہ اب تک مصر سے نکلنے والے تابوتوں میں سب سے لمبا تابوت ہے۔

ماہرین آثار قدیمہ کو یہ تابوت ایک ہفتے قبل ایک آرکیالوجیکل سائٹ کی معمول کی کھدائی کے دوران ملا تھا۔ ماہرین ان ڈھانچوں کی تحقیقات سے حاصل ہونے والے نتائج کو خاص اہمیت دے رہے ہیں۔

دوسری جانب تابوت کھلتے ہی اس میں سی کسی بلا کے نکلنے یا کسی آفت کے باہر آجانے کی افواہ عوام و خواص سمیت اخبارات اور ٹی وی چینلز تک پھیل گئی۔ مصری لوگ خوف زدہ ہوگئے کہ کوئی آفت اس میں سے نکل کر اب انہیں نشانہ بنائے گی۔

egypt-black-tomb-open

اس ضمن میں محکمۂ آثار قدیمہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تابوت میں فرعون کے دور کی کوئی بلا یا آفت موجود نہیں اگر ہوتی تو میں اب تک درست حالت میں کھڑا نہیں ہوتا کیوں کہ سب سے پہلے میں نے تابوت میں ںے جھانکا تھا۔