عامر خان کا اگلا کردار کیا ہو گا؟


بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سلور اسکرین پر فلاسفر اوشو کا کردار نبھا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشہور فلمساز کرن جوہر اوشو کی سوانح بنانا چاہتے ہیں۔

عامر خان اور کرن جوہر نے آج تک کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا ہے لیکن ا وشو کی بایوپک دونوں کو ساتھ لا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق اوشو کی بایوپک کے لئے عامرخان کو سائن کر لیا گیا ہے ۔

اس قبل عامر خان گیتا فوگاٹ کی زندگی پر مبنی فلم ’دنگل‘ میں کام کرچکے ہیں اور اب اوشو کی بایوپک میں نظر آسکتے ہیں ۔

اسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن اور عامر خان کاپروڈکشن ہاؤس ایک ساتھ مل کر پروڈیوس کریں گے جبکہ شکن بترا ہدایت کاری کریں گے جو اس سے قبل فلم’کپور اینڈ سنز‘ کی ہدایت کاری کرچکے ہیں۔

مذہبی رہنما اوشو کے کردار میں نظر آسکتے ہیں بالی ووڈ اداکارعامر خان

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).