ایفی ڈرین کیس: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا


حنیف عباسی

حنیف عباسی پر ممنوعہ کیمیائی مادہ ایفی ڈرین کی پانچ سو کلو گرام مقدار حاصل کرنے کا الزام ہے

راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ اس مقدمے میں نامزد دیگر افراد کو شک کی بنا پر رہا کر دیا گیا ہے۔

انسدادِ منشیات فورس نے عدالت میں موجود حنیف عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔

سنیچر کو انسداد منشیات کی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی اور حنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی دی ہوئی 12 بجے کی ڈیڈ لائن میں اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔

اس بارے میں مزید جانیے

دانیال عزیز پر توہین عدالت کے مقدمے میں فرد جرم عائد

’نہال، طلال اور اب دانیال‘

اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزکشن کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سے انتخاب لڑ رہے تھے۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کو 21 جولائی تک نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

سنیچر کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ فیصلہ تین سے چار گھنٹے میں سنایا جائے گا۔ تاہم عدالت نے رات گیارہ بجے اس کیس کا فیصلہ سنایا۔

مارچ 2012 میں ایفی ڈرین کا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اب عام انتخابات 2018 سے چند روز قبل اس مقدمے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کیس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

ان پر ممنوعہ کیمیائی مادہ ایفی ڈرین کی پانچ سو کلو گرام مقدار حاصل کرنے کا الزام ہے۔

تاہم اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے جاری کردہ دستاویز جمع کرانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2012 میں حنیف عباسی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کو 21 جولائی تک نمٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp