دنیا کا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ


\"lapچینی کمپنی نے دنیا کا پہلا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ بنایا ہے جس کا سائز 5.5 انچ ہے اور اس ننھے لیپ ٹاپ کو جی پی ڈی وِن کا نام دیا گیا ہے جس کے کم سائز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ اسے بآسانی جیب میں ڈال کر کہیں بھی لے جاسکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر چیز کا سائز کم ہوتا جا رہا ہے لیکن کارکردگی بڑھتی جا رہی ہے۔ بڑے بڑے لیپ ٹاپ تو آپ نے ضرور دیکھے ہوں گے جن کو کہیں لے جانے کے لیے بیگ کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اب پیش ہے ایسا ننھا لیپ ٹاپ جسے آپ باآسانی اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں۔
چینی کمپنی کا تیار کردہ ”جی پی ڈی وِن“ دنیا کا پہلا ہینڈ ہیلڈ لیپ ٹاپ ہے اس میں ونڈوز ٹین آپریٹنگ سسٹم موجود ہے جب کہ یہ مکمل پی سی گیمنگ کنسول پر مبنی ہے، اس ننھے لیپ ٹاپ کا ڈسپلے ایچ ڈی ہے جب کہ اس میں اسپیکر اور مائیک بھی موجود ہے۔
گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے اس میں جوائے اسٹک، ڈی پیڈ اور دیگر تمام کنٹرولز پہلے سے ہی موجود ہیں۔ اس کے ڈسپلے کو اعلیٰ معیار کے ساتھ ٹی وی سے منسلک کرنے کے لیے اس میں ایچ ڈی ایم آئی جب کہ ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لیے مائیکرو یو ایس بی کی سہولت بھی موجود ہے۔
اس کے ہارڈویئر کی بات کریں تو اس میں 4GB ریم، 64GB روم جب کہ گوریلا گلاس تھری اسکرین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بہترین بیٹری بھی نصب کی گئی ہے تاکہ آپ دیر تک اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).