ارمینا خان کی 6 سال پرانی تصویر منظرعام پر


معروف اداکارہ ارمینا خان کی 6 سال پرانی تصویر منظرعام پر آگئی، تب کیسی دکھتی تھی؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے
پاکستان کی معروف اداکارہ ارمینا خان اپنی پیاری صورت اور دلکش اداﺅں کی وجہ سے پرستاروں میں بے پناہ مقبولیت رکھتی ہیں۔ وہ بہت بے باک بھی سمجھی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بغیر لگی لپٹی رکھے بات کرنے کی وجہ سے کئی بار تنازعات کی شکار ہو چکی ہیں۔

آج کل البتہ وہ کسی تنازعے کے باعث نہیں بلکہ اپنی ایک پرانی تصویر کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر چھ سال پرانی ہے اور ارمینا نے اپنے انسٹا گرام پیج پر بتایا ہے کہ یہ تصویر برطانیہ کے قصبہ Bibruy کے باہر Arlingtonrow نامی سٹریٹ پر بنائی گئی ہے، جو ارمینا کے خیال میں انگلینڈ کی خوبصورت ترین گلیوں میں سے ایک ہے۔

اس تصویرمیں وہ ہلکے نیلے رنگ کی جینز اور گہرے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔ اب یہ تصویر دیکھنے والے ان کے پرستار تو عجب مخمصے کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک جانب وہ ہیں جو آج کی ارمینا کو زیادہ دلکش قرار دے رہے ہیں تو دوسری جانب وہ ہیں جن کے خیال میں چھ سال پہلے والی ارمینا زیادہ پیاری لگ رہی ہے۔

یہ بحث تو جاری رہے گی، البتہ ارمینا نے اپنی کچھ اور تصاویر پوسٹ کر کے اپنے پرستاروں کے لئے مزید خوشی کا سامان پیدا کر دیا ہے۔ یہ تصاویر ان کے مختلف ماڈلنگ پراجیکٹس سے لی گئی ہیں اور سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اگر آپ ارمینا کو پسند کرتے ہیں تو یہ تصاویر ضرور دیکھئے، یقیناً آپ بھی انہیں بہت پسند کریںگے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).