ایفیڈرین ، آئس اور حنیف عباسی


ایفیڑرین، آئس، کرسٹل، ڈانس ڈرگ، پارٹی ڈرگ، بہت سے لوگوں کے لیے شاید یہ عام فہم لفظ نا ہوں، لیکن اگر آپ کا کوئی پیارا آج کل نشے کی لت کا شکار ہے تو آپ آئس نامی ڈرگ سے ضرور واقف ہوں گے۔ جس نے آج کل کی نوجوان نسل کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، دیوانہ بنا دیا ہے، شروع شروع میں مشہور یہ تھا کے یہ ڈرگ امریکی فوجیوں کے لیے براستہ پاکستان آئی تھی جب وہ افغانستان میں آپریشن کے لئے تھے، تا کہ بغیر تھکے وہ آپریشن جاری رکھ سکیں، لیکن کچھ لوگوں نے انہیں مارکیٹ میں بلیک کرنا شروع کر دیا۔ یہ عام نشہ نہیں تھا جو کے اکثر غریب غرباء کیا کرتے ہیں، یہ ہائی کلاس ڈرگ تھی اور اِس کا نشانہ سب سے زیادہ ہائی کلاس نوجوان نسل ہی بنی۔ خیر یہ کئی سال پرانی بات ہے جب میں ایک ریحاب میں ماھر نفسیات تھی۔

اب ماسٹر مائنڈ کی کہانی شروع ہوتی ہے۔ خیر ابھی حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں سزا ہوئی ہے تو سوچا اِس پر کیوں نہ لکھا جائے، سزا پر نہیں وجہ پر، تا کے عام فہم لوگوں کو پتہ چلے کہ آخر یہ عوام دشمن نمایندگان کے کیے کا خمیازہ عام عوام کیسے بھگتی ہے۔ ایفیڑرین ایک نشہ آور کیمیکل ہے جو کے عام طور پر کھانسی کے شربت میں ملایا جاتا تھا، لیکن اگر اِسی کیمیکل کو ہیروین یا چرس کے ساتھ ملا لیا جائے تو اِس کا اثر کی گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔

شروع میں کیفیڈرین میں ہیرویین ملا کے گولیاں بنائی گئی جنہیں ہائی کلاس پارٹیز میں استعمال کیا جاتا تھا، جس سے تھکن کا احساس ختم ہوجاتا ہے اور آپ ہائپر ایکٹیو ہوجاتے ہیں، اسے ” ڈانس ڈرگ“ یا ”پارٹی ڈرگ“ بھی کہا جاتا ہے۔

شروع شروع میں یہ ڈرگ ہائی کلاس پارٹیز میں شروع ہوئی، مگر اب یہ چرس کے ساتھ مکسچر بنا کے کریسٹل کی شکل میں بھی دستیاب ہے اور نوجوان نسل اسے بلب یا لائٹ پر رکھ کے ڈائریکٹ استعمال کرتے ہیں۔ اِس کے سب سے پہلا اثر یہ ہوتا ہے کے آپ اپنے اندر بہت زیادہ طاقت محسوس کرتے ہیں، ایسی قوت جو جہاں کو ہلا کے رکھ سکتی ہے، آپ کو شدید برتری کا احساس ہوتا ہے۔ آپ اپنے خیالوں کی دنیا میں سب کچھ کر سکتے ہیں، عام نشہ آپ کو سست کرتا ہے لیکن آئس کا ایڈیکٹ کئی دن تک مسلسل جاگ سکتا ہے، لیکن ساتھ ہی اس میں بے چینی اور بے ربط خیالات کا بھی تسلسل شروع ہوجاتا ہے، جو آہستہ آہستہ ذہنی اذیت میں تبدیل ہو کر ایک اچھے بھلے انسان کو پاگل پن کی حد تک لے جاتا ہے۔اسکی عام مثال یہ ہے کہ ایک آیس ایڑیکٹ نے چوتھے فلور سے چھلانگ مار لی کیونکہ اس لگا وہ اڑ سکتا ہے کیونک وہ سپرمین ہے۔ اکثر کو لگتا ہے وہ کسی خاص مشن پر ہیں۔ اور ان پر وحی آتی ہے۔ مرے ہوے لوگ نظر آتے ہیں۔ عام آدمی نڈر ہو کر شیر کے سامنے جاسکتا ہے۔ سگے رشتوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اسکے مختصر ترین اثرات میں بھوک کا کم ہونا، وزن کا کم ہونا، دل کی شرح اور بلڈ پریشر میں اضافہ ہونا، سردی گرمی کے احساس سے بیگانہ ہونا، خیالات کی بے ربتگی، جبڑؤں کا سخت ہونا، ناک کے ٹشوز کا جل جانا، شامل ہے۔ دل کے وریدوں کا خراب ہونا جو کہ آیس کےمذید استعمال سے دل کے عارضہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

دیگر سنگین اثرات میں نیند کا ختم ہونا insomnia، الجھن anxiety، خیالیاتی دنیا میں رہناhallucination، پریشانی وسوسہ وہم paranoa شامل ہیں۔ بعض صورتوں میں، استعمال کو قابو میں نا لایا جائے تو مریض خود کشی بھی کر سکتا ہے۔

طویل مدت تک آیس کا استعمال ناقابل واپسی نقصان کا سبب بن سکتا ہے اور اس کا علاج دوسرے ڈرگز کے مقا بلے کہیں زیادہ مشکل ہے، آئس انسان کو ذہنی معذور بنا دیتی ہے۔ اور جو لوگ شفایاب بھی ہوتے ہیں وہ عام طور پر کمزور دماغ جذباتی ہیجان اور انتہائی موڈ جیسے مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).