کے پی میں انتخابی امیدواروں پر دو حملے، ایک ہلاک، چار زخمی


مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں اتوار کے روز پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں اور سابق وزرا پر ہونے والے حملوں میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلہ حملہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں اتوار کی صبح اس وقت پیس آیا جب پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرم اللہ گنڈاپور کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس میں ان کا ڈرائیور ہلاک اور صوبائی وزیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

‘خوف ہوگا تو سیاسی اشتہارات کا اثر بھی ہوگا‘

’مستونگ میں خودکش حملہ کرنے والا سندھ کا رہائشی تھا‘

انتخابات میں انڈیا سے تعلقات کیوں موضوع نہیں؟

تھانہ کولاچی کے ایک اہلکار ٹکا خان نے بی بی سی کے رفعت اللہ اورکزئی کو بتایا کہ اکرم اللہ گنڈا پور پانچ سال قبل ہلاک ہونے والے اپنے بھائی اور سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف منعقدہ ایک احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران ان کا گاڑی پر حملے کیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کو پانچ سال قبل ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقتول کے بھائیوں نے ان کی قتل کا الزام پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک اہم رہنما پر لگایا تھا تاہم ایف آئی آر میں ان کا نام ہونے کے باوجود ابھی تک اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ادھر ضلع بنوں میں جے یو آئی کے امیدوار اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کی گاڑی پر مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق اکرم خان درانی انتخابی مہم کے سلسلے میں بنوں کے نواحی گاؤں بسیہ خیل جارہے تھے کہ سٹی کلہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ 13 جولائی کو بھی بنوں کے علاقے ہوید میں اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اکرم خان درانی حلقہ این اے 35 سے جے یو آئی ایف کے امیدوار ہیں جہاں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ان کے مدمقابل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp