فخر کا ایک اور عالمی ریکارڈ، تیز ترین ہزار ایک روزہ رنز


فخر زمان نے اپنے ایک ہزار ایک روزہ رنز 18 اننگز میں مکمل کیے ہیں۔

فخر زمان نے اپنے ایک ہزار ایک روزہ رنز 18 اننگز میں مکمل کیے ہیں۔

پاکستانی بلے باز فخر زمان نے ایک روزہ میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں اور انھوں نے یہ رنز اننگز کی تعداد کے لحاظ سے تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے کیے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز کے پاس تھا جنھوں نے 21 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔ ان کے علاوہ کیون پیٹرسن، جانتھن ٹروٹ، کوئنٹن ڈی کوک، اور پاکستان کے بابر اعظم نے بھی 21 اننگز میں 100 رنز مکمل کر کے ان کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

فخر زمان نے اپنے ایک ہزار ایک روزہ رنز 18 اننگز میں مکمل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اوول کی سنچری سے بلاوایو کی ڈبل سنچری تک

’سنچری کے بعد میرا ڈبل سنچری کا پلان نہیں تھا‘

’فخر زمان کو ٹیسٹ کرکٹ بھی کھلائیں‘

فخر زمان نے یہ ریکارڈ زمبابوے کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں کیا ہےآ

یاد رہے کہ حمعے کے روز زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں فخر زمان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے بڑا مجموعی سکور بنایا۔ پاکستان کے 399 رنز کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 42.4 اوورز میں 155رنز بنا سکی اور پاکستان نے سیریز کا چوتھا میچ 244 رنز سے جیت لیا۔

اس سیریز میں پاکستان کو 4-0 کی برتری حاصل ہے۔

مردان سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ فخر زمان نے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو درپیش اوپننگ کا مسئلہ حل کیا اور لگاتار دو میچوں میں نصف سنچریاں سکور کیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ انڈیا کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میں جب نو بال کی وجہ سے انھیں دوبارہ موقع ملا تو انھوں نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، اور ایک مشکل حریف کے خلاف سنچری بنا ڈالی۔

فخر زمان کو آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کے فائنل کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا اور اس وقت سے انھیں بڑے میچ کا کھلاڑی کہا جانے لگا۔

انڈیا کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد فخر زمان کو پذیرائی تو بہت ملی لیکن ساتھ ہی ان کے بیٹنگ کرنے کے انداز پر بھی تنقید کی جانے لگی اور کہا جانے لگا کہ چونکہ وہ صرف آف سائیڈ پر ہی کھیلتے ہیں، شاٹ بال کو کھیل نہیں سکتے اور ان کا بیک لفٹ بھی بہت زیادہ ہے اس لیے وہ زیادہ کامیاب بلے باز نہیں بن سکیں گے۔

لیکن فخر زمان نے ان ساری باتوں کا جواب اپنے بلے سے ہی دیا اور جس کا نتیجہ ان کی ڈبل سنچری کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فخر زمان اپنے اس مختصر ون ڈے کریئر میں اب تک صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے ہیں۔ اس ڈبل سنچری سے قبل وہ اب تک پانچ نصف سنچریاں اور دو سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp