حنیف عباسی کے حلقے این اے 60 میں انتخابات ملتوی


الیکشن کمیشن نے آج حنیف عباسی کے حلقے راولپنڈی این اے 60 میں ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حلقے میں حنیف عباس کے مقابل شیخ رشید تھے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو انتخابات سے محض دو دن قبل نااہل کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں میڈیا اور سیاسی حلقوں میں شدید بحث شروع ہو چکی ہے جس سے ماحول بہت زیادہ اور نہایت منفی انداز میں گرم ہو چکا ہے۔

جبکہ جنرل الیکشن 2018 کے انعقاد کے بارے میں پہلے ہی شدت سے تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ منصفانہ نہیں ہوں گے۔ جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تمام امیدواروں کو مقابلے کا ایک منصفانہ ماحول فراہم کرے۔

اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اب حلقہ این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات کے التوا کا اعلان کرتا ہے جو جنرل الیکشن کے بعد ہوں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).