طالبان کی قید سے پہلے بھی اللہ کے نزدیک تھا: علی حیدر گیلانی


\"aliسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر نے کہا ہے کہ وہ طالبان کی قید سے قبل بھی اللہ کے بہت نزدیک تھے ، اپنی بازیابی پر جشن منانے والوں کا علی حیدر نے شکریہ ادا کیا۔ دل میں اپنوں سے جدائی کا کرب اور آنکھوں میں نئی زندگی ملنے کی خوشی۔ علی حیدر اپنے والد یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ لاہور میں میڈیا کے سامنے آئے تو اپنا دکھ بھول گئے اور یاد رہے تو صرف انہیں اپنی بازیابی کے لئے دعائیں مانگنے والے ، ایک سوال پر کہتے ہیں وہ طالبان کی قید سے پہلے بھی اللہ کے بہت نزدیک تھے۔ سابق وزیر اعظم بھی اپنے بیٹے کے لوٹ آنے پر بے حد خوش دکھائی دئیے۔ کہتے ہیں علی حیدر گیلانی معجزانہ طور پر بچ کر آئے۔ باتوں باتوں میں یوسف رضا گیلانی یہ بھی واضح کرگئے کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن جلد اپنا موقف پارلیمنٹ میں پیش کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).