روا ں برس ریلوے کو ساڑھے ارب کا نقصان ہو گا : سعد رفیق


\"saadوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے لائن ڈبل کرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیارکرلی ہے جب کہ رواں سال ریلوے کو ساڑھے 4 ارب کا نقصان ہوگا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا فتح محمد حسنی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے ریلوے زمین نہیں دے سکتے، ڈیزائن فائنل ہونے کے بعد زمین لیزپردینے کا حتمی فیصلہ کریں گے جب کہ ریلوے لائن ڈبل کرنے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی ہے تاہم رواں سال ریلوے کو ساڑھے 4 ارب کا خسارہ ہوگا۔
وزیرریلوے نے محکمے کے سکریپ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا کہ ریلوے کے پاس ایک ارب سے زائد مالیت کا سکریپ موجود ہے، مارکیٹ میں سکریپ کی قیمت میں 10 سے 15 روپے کمی آئی جب کہ مارکیٹ ریٹ کے حساب سے سکریپ فروخت ہوا تو 55 کروڑ کا نقصان ہوگا۔ سعد رفیق نے کہا کہ سکریپ کی مارکیٹ ویلیو میں کمی اور پنشنرز کو معاوضے سے ریلوے کومالی نقصان پہنچے گا جب کہ مالی مسائل کے باعث خسارے میں کمی کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).