سنجے دت کا اسلحہ رکھنے پر پچھتاوا اور اعترافات


سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کا خیال سب سے پہلے ان کی بیوی مانیتا دت کے ذہن میں آیاتھا فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر میں اسلحہ رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی اور اس ایک عمل نے ان کی زندگی برباد کردی۔

سنجے دت کانام 1993 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں سامنے آیا تھا اور اس  دوران ان کے گھر سے اے کے 56 رائفل برآمد ہوئی تھی۔ جس کے بعد انہیں دہشتگردی اور تباہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث مجرم قراردیاگیا تھا اور اسی کیس میں انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اداکار سنجے دت نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خود پرلگنے والے دہشتگردی کے الزامات اور جیل جانے کے واقعات پر بات کی۔ سنجے دت نےکہا کہ انہوں نے گھرمیں بندوق رکھنے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اس واقعے نےان کی زندگی تباہ کردی۔

سنجے دت نے کہا کہ ان کی زندگی پر فلم بنانے کا خیال سب سے پہلے ان کی بیوی مانیتا دت کے ذہن میں آیاتھا جس کے بعد انہوں نے ہدایت کار راجکمار ہیرانی سے اس بارے میں بات کی، اس وقت سنجے دت جیل میں تھے، سنجے دت نے فلمسازوں کو اپنی زندگی، اپنی پہلی بیویوں ریحا اوریچا اور اپنی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین سے متعلق تمام باتیں بتائیں۔

تاہم فلمسازوں نے فیصلہ کیاکہ وہ فلم میں ان کی زندگی کے کون سے پہلوؤں کو دکھائیں گے۔ فلمسازوں نے فلم کے لیے ان کی زندگی کے اہم ترین واقعات کا انتخاب کیا، جب کہ دیگر واقعات فلم کی طوالت کے باعث نہیں دکھائے گئے۔

واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی سنجے دت کے قریبی دوست مانے جاتے ہیں وہ فلم’’سنجو‘‘کے ذریعے سنجے دت کے ان پہلوؤں کو سامنے لائے ہیں جن سے لوگ واقف نہیں تھے تاہم بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس فلم کے ذریعے راجکمار ہیرانی نے سنجے دت کی خراب امیج کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).