اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن روکنا نہیں میرا پیچھا کرنا ہے: وزیراعظم


\"nawazوزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بات کا جواب پارلیمنٹ میں دوں گا جو بات کمیشن میں کرنی ہو گی وہ کمیشن کے روبرو کروں گا۔ اپوزیشن صرف سیاست کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے دوشنبے سے اسلام آباد واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر پاناما لیکس کے معاملے پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہتے ہیں جو بات پارلیمنٹ میں کرنی ہو گی وہ پارلیمنٹ میں کروں گا۔ میری دلی خواہش ہے چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں۔ پاناما پیپرز کی نیب سے تحقیقات کرانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا اپوزیشن مجھ سے سوال جواب نہیں کر سکتی اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن روکنا نہیں میرا پیچھا کرنا ہے۔ کچھ لوگوں کو شروع دن سے ہی نواز شریف قبول نہیں جو بات کمیشن کے سامنے کرنی ہو گی وہ کمیشن کے روبرو کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا مخالفانہ ماحول میں ملک ترقی نہیں سکتا۔ منفی سیاست پہلے بھی ملک کے لئے زہر قاتل ثابت ہو چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).