جسمانی کشش کا زندگی میں بہت کم حصہ ہے: عمران خان


”میں نے اپنی تیسری بیوی بشریٰ بی بی کی کبھی شکل نہ دیکھی تھی لیکن مجھے معلوم تھا وہ کیسی دِکھتی ہیں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان نے برطانوی اخبار کو ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ ”اگرچہ میں نے اپنی اہلیہ کا چہرہ دیکھے بغیر انہیں رشتے کی پیشکش کی تاہم شادی کے بعد ان کا چہرہ دیکھ کر مجھے مایوسی نہیں ہوئی اور میں اپنی شادی سے بہت خوش ہوں۔“ڈیلی میل لکھتا ہے کہ 1980ءکی دہائی میں جب عمران خان کرکٹ کے میدان اور لندن کے نائٹ کلبوں میں یکساں توانائی دکھاتے تھے اپنے ان دنوں میں ایسا رشتے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ان دنوں مجھے کوئی کہتا کہ ایسی لڑکی سے شادی کر لو جسے میں نے نہ دیکھا ہو، تو یقینا میں انکار کر دیتا اور یہ بات کرنے والے کو پاگل سمجھتا، تاہم اب دیگر بہت سی چیزوں کے ساتھ رشتوں کے متعلق بھی میرا رویہ تبدیل ہو چکا ہے۔ مجھے بتدریج احساس ہوا ہے کہ اگر چہ کسی کی جسمانی کشش کو مجھ سے زیادہ بہتر کوئی نہیں جانتا لیکن کسی شخص کا کردار، سوچ اور دانش جسمانی کشش سے کہیں زیادہ اہم ہوتے ہیں۔ میرا تجربہ یہ کہتا ہے کہ جسمانی کشش کا زندگی میں بہت کم حصہ ہے۔اس شادی کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے اور میں اپنی بیوی کی دانش اور اس کے کردار کی بہت عزت کرتا ہوں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).