نواز شریف کو کومے اور دل کے دورے کا خطرہ، پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی کی رپورٹ


فائل فوٹو

کل 22 جولائی کے دن آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی درخواست پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے نواز شریف کا معائنہ کیا۔

ڈاکٹر حامد شریف خان نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل اظہر محمود کیانی کے ساتھ نواز شریف کا معائنہ کیا۔ نواز شریف کو ڈی ہائیڈریشن ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں ذیابیطس اس حد تک بگڑنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے زندگی خطرے میں پڑ جائے اور یہ ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ اس کے نتیجے میں نواز شریف کومے میں جا سکتے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا جانے کی ضرورت ہے۔

اس پر پروفیسر ڈاکٹر میجر جنرل اظہر کیانی نے اپنی رائے دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے میاں نواز شریف کا معائنہ کیا ہے۔ خطرناک بات یہ ہے کہ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے یوریا اور کیٹانائن کا لیول بہت بڑھ گیا ہے۔ گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے ان کی ذیابیطس اور ڈی ہائیڈریشن، پسینے کے زیادہ اخراج اور نیند میں پریشانی کے باعث وہ تیزی سے گردوں کے فیل ہونے، ڈایابیٹک کیلوسیڈوسس کا شکار ہونے لگے ہیں اور دل کی دھڑکن میں شدید بے اعتدالی اور دل کی طرف خون کا راستہ بلاک ہونے کا بھی امکان ہے۔ ان حالات میں ان کو فوری طور پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).