جماعت اسلامی کے نرالے رنگ


\"usman

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی الشمس اور البدرسے تعلق سے مکمل انکار کرتی ہے جبکہ پاکستان کی جماعت اسلامی اس کو اپنا کارنامہ قراردیتی ہے۔

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی پاک فوج پر جنگی جرائم کا الزام لگاتی ہے جبکہ پاکستان کی جماعت اسلامی ان الزامات سے سرے سے ہی انکار کرتی ہے۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کہتے ہیں کہ وہ اپنے ملک کے وفادار ہیں جبکہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے رہنما کہتےہیں کہ بنگلہ دیش میں سزائیں پانے والے پاکستان کے وفادار ہیں۔

بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی شیخ مجیب الرحمان کو بنگلہ بندھو قراردیتی ہے جبکہ پاکستان کی جماعت اسلامی کے نزدیک شیخ مجیب الرحمان غدار ہے۔

دونوں ممالک کی جماعتوں کے فکری امیر مولانا مودودی ہیں جبکہ دونوں جماعتوں کے ریاستی نظریات ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔
مگر اتفاق ہے تو ایک بات پر ۔۔۔
\"jamaateislambd\"

اسلام ایک مکمل دستور حیات ہے۔ جی ہاں!

اوریہ اتفاق کوئی معمولی نہیں ہے، یہ ایک عالمگیر سوچ کی عکاس ہے۔

اگریہ کہا جائے تو بیجا نہ ہوگا کہ پوری دنیا کی موثر پولیٹیکل اسلامی تحریکوں کے نظریات صرف اسی ایک جملے کے گرد گھومتے ہیں اور اسلام میں اس نقطہ نظرکے بانی بلاشبہ مولانا مودودی ہی ہیں جنہوں نے اپنے تئیں اسلامی حوالوں سے ’ثابت‘ کیا ہے کہ اسلام ایک مکمل دستورحیات ہے۔

مولانا مودودی نے اتنے موثر انداز میں اپنے موقف کی وکالت کی ہے کہ لوگ یہ بھول چکے ہیں کہ یہ محض ایک اسکالر کا نقطہ نظر ہےاور اسلام میں اس حوالے سے دیگر نقطہ ہائے نظر بھی موجود ہیں۔

یہ مولانا مودودی کی بڑی کامیابی ہے اور یہی وہ چیز ہے جس نےاسلامی ممالک میں ایک دوسرے سے اختلاف کے باوجود دائیں بازوکی قوتوں کو مضبوط کیا ہوا ہے۔

کیا واقعی اسلام نے مذہب کو دستورحیات قراردیا ہے اور کیا مولانا مودودی سے پہلے کبھی کسی نے اس بات کو بیان کیا ہے یا اس کے نفاذ کی کوشش کی ہے؟ یہ موضوع ایک مکمل بحث کا متقاضی ہے۔

ایک دلچسپ اتفاق یہ بھی ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی نے سینٹرل رائٹ کی ن لیگ اور تحریک انصاف کو مضبوط کیا تو بنگلہ دیش میں یہی کام جماعت اسلامی نے بی این پی کو مضبوط کرکے کیا اور ایسا صرف اسلامی ملکوں میں ہی نہیں ہوا، بھارت میں دائیں بازو کی ہندو جماعت شیوسینا نے بظاہر سینٹرل رائٹ جماعت بی جے پی کو مضبوط کیا۔

خطہ برصغیر میں نظریاتی کشمکش ایک دلچسپ دورمیں داخل ہوچکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).