وزیراعظم پیر کو پارلیمنٹ میں اپنا بیان دیں گے


\"pr\"اپوزیشن کا مسلسل چوتھے روز بھی دونوں ایوانوں سے واک آوٹ۔ وزیر اعظم کی جانب سے نولفٹ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی آنے کا پروگرام کینسل ، پانامہ لیکس پر ایوان میں پیر کو بیان دیں گے۔ اپوزیشن نے خطاب سکون سے سننے کی مشروط یقین دہانی کرا دی اور حزب اختلاف کی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس آج صبح طلب کرلیا ، پانامہ پیپرز کا ہنگامہ۔ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں بیان پیر تک مو¿خر کردیا۔ اپوزیشن کا چوتھے روز بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں احتجاج اور واک آو¿ٹ۔ سپیکر ایاز صادق نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کے بجائے پیر کو اسمبلی میں پالیسی بیان دیںگے ، ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے اپوزیشن سے معاملات طے پاگئے۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیر اعظم کو سات سوالوں کا ہی نہیں ضمنی سوالات کا بھی جواب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کا ماحول خوشگوار رکھنے کا وعدہ مشروط قرار دیا۔ وزیر اعظم کے ایوان میں خطاب کا پروگرام ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی علالت اور جمعہ کو وقت کی کمی کے باعث ، تبدیل کیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پیر کو خورشید شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).