چائے میں روزانہ دو چمچ سے زیادہ چینی استعمال کرنے والوں کی صحت کو کیا خطرہ لاحق ہے؟


کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے 2 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی (فوٹو: فائل)

کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے 2 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی

امریکا میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چائے میں روزانہ ڈھائی چمچہ چینی پینے والے افراد میں الزائمرکے امراض میں مبتلا ہونے کے خدشات 54 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے 2 ہزارسے زائد اُن افراد پرتحقیق کی جنہیں گزشتہ 7 برس کے دوران ڈیمینشیا یا الزائیمرجیسا کوئی مرض لاحق نہیں تھا، آغازمیں تحقیق کے شرکاء سے سوال کیا گیا کہ وہ کھانے یا پینے کی اشیا میں چینی کا باقاعدہ استعمال کرتے ہیں یا نہیں اوراگر کرتے ہیں تو اس کی کتنی مقدار استعمال کرتے ہیں؟

ان افراد پر تحقیق کے بعد محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ جو افراد چائے میں ڈھائی سے تین چمچہ چینی ڈال کر روزانہ پیتے ہیں ان میں الزائمر کے امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات 54 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔

اس سروے سے ایک بات یہ بھی  سامنے آئی ہے کہ روزانہ چھ گرام چینی استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں یومیہ 30 گرام چینی کھانے والوں میں الزائیمر کے امکانات 33 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ اس طرح یہ سروے چینی کی زیادتی اور الزائیمر کے تعلق کو بھی واضح کرتا ہے۔

الزائمرسوسائٹی  کے چیف پالیسی اینڈ ریسرچ آفیسر ڈاکٹر ڈوگ براؤن کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ چینی کا استعمال ٹائپ ٹو شوگر سے جڑتا ہے اور سابقہ تحقیقات میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ  ٹائپ ٹو ذیابیطس سے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).