اراکین کانگرس پاکستان کو فوجی امداد دینے پرراضی نہیں: امریکی محکمہ خارجہ


\"amrica\"امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے وہ کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے گا لیکن اس کے باوجود اسلام آباد کو فوجی امداد دینے سے متعلق کانگریس کے اراکین کو تحفظات ہیں اور پاکستان کی فوجی امداد کے بارے میں سوالات کا جواب اراکین کانگریس ہی دے سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لئے کانگریس سے مل کر کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے اپنے اتحادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔