افغانستان میں مسائل کا ذمہ دار پاکستان نہیں : جلیل عباس جیلانی


abbas jilaniامریکا میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مسائل کی ذمہ داری پاکستان پر نہیں ڈالی جا سکتی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں پاکستان کے خلاف چھپنے والے اداریے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے امریکی اخبار کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اخبار نے پاک افغان تعلقات پر جانب دارانہ رائے دی، بہتر ہوتا کہ امریکی اخبار افغان مہاجرین اور سرحدی امور پر بات کرتا۔
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں پاکستان پر ڈبل گیم اور دہشت گردوں کی مدد کے الزامات لگاتے ہوئے افغانستان میں جنگ طویل ہونے کی وجہ پاکستان کو قرار دیا تھا۔


Comments

FB Login Required - comments