بھارتی فنکاروں کو بھی پاکستان میں کام کے مواقع ملنے چاہئیں: فواد خان


\"fawadپاک۔ انڈیا کے درمیان موجود خلاکے لیے پل بننے کے حوالے سے سینما کے کردار پر بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ سینما مثبت خیالات سے آپ کو متاثر تو کرتا ہے مگر اس کا سفر لوگوں میں حقیقی تحمل پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے۔
ان کا کہنا تھا \” آج جس دنیا میں ہم رہ رہے ہیں، سانحات اور تباہی کی خبریں بہت تیزی سے پھیلتی ہیں، ہمیں خبروں میں مثبت چیزیں بہت زیادہ نظر نہیں آتیں، میرا خیال ہے کہ لوگ المیے اور ڈرامے کو دیکھنا پسند کرتے ہیں، میرا یہ بھی خیال ہے کہ فلمیں آپ کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں جو کہ اچھا امر ہے\”۔
انہوں نے مزید کہا \” میرا ماننا ہے کہ اس خلا کو بھرنے کا بہترین ذریعہ سفر کرکے دنیا کے سامنے خود کو پیش کرنا ہے، آپ جتنا دنیا کو دیکھیں گے، اتنا ہی زیادہ تحمل آپ کے اندر پیدا ہوگا\”۔چونکہ وہ اکثر انڈیا کا سفر کرتے رہتے ہیں تو ایک سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ فواد کے خیال میں ان کے بولی وڈ دوست کب پاکستان آئیں گے؟
اس کے جواب میں انہوں نے کہا \” اوہ ہاں میں نے سدہارتھ (ملہوترہ) کو آنے کا کہا، جبکہ سونم کپور نے کہا کہ وہ یہاں آنا چاہتی ہیں، ہمارے دروازے ہمیشہ ان کے لیے کھلے ہیں\”۔
تاہم وہ خود وجہ بھی بیان کرتے ہیں کہ ممکنہ طور پر ایسا اس وقت تک نہیں ہوتا جب کہ پیشہ ورانہ مواقع سامنے نہیں آتے \” میرے خیال اس حوالے سے تجسس ضرور ہے مگر ہمارا طرز زندگی اور کام کے تیز بہاﺅ کے باعث ہم اپنے تجسس کی تشفی سفر کے ذریعے نہیں کرپاتے، میں ہمیشہ سے انڈیا دیکھنا چاہتا تھا، میری اہلیہ بھی ایسا چاہتی تھیں مگر میں یہاں پہلی بار اپنے کام کے لیے آیا\”۔
فواد خان کے مطابق \” جب میں پہلی بار انڈیا آیا، تو میں فوری طور پر اس ملک کی محبت میں مبتلا ہوگیا اور مجھے یہ گھر سے باہر ایک گھر کی طرح محسوس ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں بولی وڈ اداکاروں کے لیے کچھ کام کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پاکستان آسکیں، ہم ایسا ضرور کریں گے، انشااللہ \”۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).