‘ماہرہ کو ہرانے کے لیے صبا قمر کچھ بھی کر سکتی ہیں’


پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اب صبا قمر سوشل میڈیا پر اپنے لباس اور سگریٹ کے لیے تنقید کا نشانہ بنائی جا رہی ہیں۔

کوئی انھیں ماہرہ خان کا جانشین کہہ رہا ہے تو کوئی یہ کہنے سے بھی گریز نہیں کر رہا ہے کہ وہ ماہرہ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے کچھ بھی کرنے سے باز نہیں آئيں گی۔

گذشتہ سال ماہرہ خان کی بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ایک شوٹ کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں جس پر انھیں بہت زیادہ ٹرول کیا گيا تھا جبکہ زیادہ تر لوگ انھیں شرم دلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

صبا قمر کی ایک ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اب صبا قمر کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جا رہا ہے۔

یہاں بھی لوگوں کی رائے منقسم ہے۔ ’وائی دا ڈاکٹرز‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے صبا قمر کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ’شرمناک ۔۔۔ کیا ہم مسلمان ہیں؟‘ لکھا گيا ہے، جبکہ ’بائی تنویر‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ہے کہ ’جنسی طور پر ایسے مایوس پاکستانی ہیں جو دن بھر صبا قمر کی گلیمر والی تصاویر تلاش کریں گے اور جب انھیں کوئی تصویر مل جائے گی تو اسے پوسٹ کرکے لکھیں گے کیا وہ مسلمان ہے۔۔۔‘

راکیش نامی ایک شخص نے ایک ٹوئٹر ہینڈل کے جواب میں لکھا کہ ’ہمیں وہ ہندی میڈیم کے کردار میں پسند آئیں لیکن ان کی تصویر دیکھ کر میں آپ سے متفق ہوں۔۔۔‘

https://twitter.com/OfficialHanzala/status/1020010635881373696

صبا قمر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں اور انھوں نے ٹی وی ڈراموں میں اپنی ادکاری کا لوہا منوایا ہے ان کی حالیہ ٹی وی سیریز قندیل بلوچ کی زندگی پر مبنی ’باغی‘ تھی جو بہت مقبول ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ انھیں انڈیا میں فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

’آفیشل ہنزلہ‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا: ’صبا قمر بھی ماہرہ خان کی راہ پر۔ کیا وہ اب بھی مسلمان ہیں؟‘

’بلاہ بلیہ‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے شیخ صاحبہ کے نام سے لکھا: ’صبا قمر، ماہرہ خان کو شکست دینے کے چکر میں عریاں ہو کر بھی پھر لے گی۔‘

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’حال میں ایک فوٹو شوٹ کے دوران لی گئی اپنی ساتھی اور دوست صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ مجھے اس عمل پر سخت افسوس ہے۔ ہم ایسے نہیں ہیں اور ہم کسی طرح اس پر فخر نہیں کر سکتے۔‘

بسمہ محمود نے لکھا: ’میں ان مردوں کو شرم دلانا چاہتی ہوں جو صبا قمر کو شرم دلا رہے ہیں۔۔۔‘

https://twitter.com/BlahBleh_/status/1020367867076923392

’آئی کیپ فالنگ‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شاہ زیب نے لکھا: ’کچھ حدیں ہوتی ہیں جنھیں ایک سلیبریٹی کے طور پر آپ کو پار نہیں کرنا چاہیے،نوجوان نسل کو بگاڑنے کے بجائے اچھی مثال قائم کریں تو بہتر ہے۔‘

مزید ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ برہنگی کے بہت نزدیک ہے۔‘

اس کے جواب میں انیزہ بلال نے لکھا: ’کیا آپ اسے زبردستی روک دیں گے؟ کیا ساری دنیا کی سلیبریٹیز کو روک دیں گے؟ آپ کی اخلاقیات صرف آپ کی ہیں۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp