ممبئی کی بارش میں پریانکا چوپڑا اور۔۔۔۔ مورے انگ لگا جا بالما


بالآخر بالی ووڈ کی پریمکا پریانکا چوپڑا کی ہالی ووڈ کے دیو داس نک جوناس کے ساتھ بندھن کے عہد و پیمان کی خبر آ گئی۔ گزشتہ مہینے جون کے تیسرے ہفتے میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے امریکی ’بوائے فرینڈ‘ نک جوناس کے ساتھ بھارت پہنچیں تو ہر طرف شادی کی چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ نک جوناس پریانکا کے گھر والوں سے ملنے آئے ہیں تاکہ بات آگے بڑھائی جا سکے۔ ابھی اس خبر کی گرد بیٹھی نہیں تھی کہ ممبئی کی ورشا (بارش) میں پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی اکٹھے نہاتے ہوئے ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ بھارت ورش جھوم اٹھا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جوناس 21 جون کو ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تو نک نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا لیکن اس کے باوجود ”پاپارازی“ فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس کے ایک روز بعد دونوں رات کے کھانے پر گئے اور دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے جاتے دیکھا گیا اور اس کے بعد رات گئے دونوں نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا چوپڑا بارش میں نہا رہی ہیں اور نک جوناس ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں اور جب یہ ویڈیو شیئر کی گئی تو آنکھوں میں پیار بھرے ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

دونوں کی پہلی ملاقات 2017ءمیں ’میٹ گالا ریڈ کارپٹ‘ پر ہوئی تھی جہاں دونوں نے ایک ہی ڈیزائنر کے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑے پہنے۔ دونوں کے تعلقات کی خبریں حال ہی میں منظرعام پر آئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے بھارت کیساتھ ساتھ امریکی میڈیا پر بھی چھا گئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).