تیفا ایکشن کامیڈی رومانس


اس میں کوئی شک نہیں علی ظفر پاکستان کے پاپ اسٹار ہیں ۔ علی کی فلم حال ہی میں پاکستان میں ریلز ہوئی ہے ۔ تیفا ان ٹربل میں مایا علی ، جاوید شیخ ، محمود اسلم ، فیصل قریشی ، نیر اعجاز اور دوسرے ستارے شامل ہے ۔ تیفا کی کہانی کو اچھی طرح سے لکھا گیا ہے ۔ تیفا ایک دلکش فلم اور ایک بلاگ بسٹر کے تمام عناصر ہیں ۔

پاکستان کے اسٹار ، اداکار علی ظفر پاکستانی سیمینا میں اپنی پہلی فلم کی کامیابی سے خوش ہیں او ر کہا کہ یہ سب کے لئے ایک کامیابی ہے ۔ تیفا کا موضوع بریانی کی طر ح ہے کم مسائلہ میں بہترین بریانی مطلب جو بھی پردہ پر یہ فلم دیکھے گا آخر میں اس کا ڈائلاگ یہ ہی ہو گا ! پیسہ وصول !

تیفا کا کیریکٹر علی نے کیا ہے ۔ تیفا ایک ایسا کیریکٹر ہے جو علاقے کے ایک سیاست دان کے لئے محلے میں بدمعاشی کرتا ہے ۔ تیفا کی کہانی ایک لڑکی کو اغوا کرنے کی ہے ، عانیا کو گینگسٹر بٹ اپنے بیٹے کے لئے پسند کرتا ہے ۔ تیفا عانیا کو اغوا کرنے پولینڈ جاتا ہے تاہم جب عانیا کو اغوا کر کے لے جا رہا ہوتا ہے تو عانیا کے گینگسٹر والد اور پولیس اس کے پیچھا کرتے ہیں تو وہ مصیبت میں آ جاتا ہیں ۔

Kill dil boy کا فلمی ڈے بیو بالی ووڈ میں ہوچکا ہے ۔ علی کی تیفا پاکستان میں پہلی فلم ہے ۔ مایا جو فلم میں بہت خوبصورت نظر آئی ہے شاندار ایکٹنگ کرتے ہوئے اپنے آپ کو ایک میچورٹ اداکارہ کے طور پر کافی حد تک من وانے میں کامیاب دکھائی دی ہے ۔

احسن رحیم ایک کمرشل ڈائریکٹر بہترین فلم ساز جو بھی کام کیا خوب کیا ۔ احسن کی فلم دیکھنے میں بہت اچھی ہے کمال کی شوٹ لگ ہی نہیں رہا کہ یہ پاکستانی فلم ہے ۔ احسن رحیم ، علی ظفر ، اور دانیال ظفر کی تحریر مزاحیہ ، رومانوی اور ڈرامہ ثابت ہوا ہے ۔ فلم میں محبت کا کھیل ، کچھ آنسو فیصل قریشی اور علی کی بہترین کامیڈی اور ایکشن ایسا دیکھ کے مزا آجائے ۔

فلم کی موسیقی ظفر برادرز نے دی ہے ۔ فلم کے گانے کمال کے ہیں۔ سدا بھار گانوں کے بول زبردست جو دل کو چھو جائیں ۔فلم کا گانا سجنا علی اور عماما نے زبردست گایا ہے ۔گانا انگلش پنجابی اور اردو کا مکسچر ہے ۔ دوسر ا گانا عشق نچن دے علی کی صوفی تحریر سن کر دل کی کیفیت عجیب ہو جاتی ہے اور علی اور مایا کے آئیٹم نمبر کا تو کیا ہی کہنا ۔

علی ظفر واقعی ایک اداکار ، گلوکار ، پروڈیوسر ، اور مصنف کے طور پر اپنی کارکردگی کے ساتھ بہترین نظر آئے۔ علی کا کہنا ہے یہ بے مثال کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما کیلئے بہترین ثابت ہوگی ۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا یہ فلم پاکستانی سنیما کیلئے ایک بر یک تھرو ثابت ہوگی جو لوگوں کو تھیٹر کی طر ف لے جانے میں کامیاب ہوگی ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).