شادی کی پہلی رات ویڈیو بنانے کے لیے تین لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کرنے والا جوڑا


’جو شخص ہماری سہاگ رات پر یہ کام کرے گا اسے 3 لاکھ روپے دیں گے‘ نوجوان جوڑے نے ایسی شرمناک پیشکش کردی کہ انٹرنیٹ پر آگ لگ گئی

شادی کی ویڈیو بنانے کا خواہشمند تو ہر کوئی ہوتا ہے لیکن اس برطانوی جوڑے کے بارے میں آپ کیا کہیں گے جو اپنی شادی کی رات کی ویڈیو بھی بنوانا چاہ رہا ہے؟ اس حیران کن بلکہ شرمناک خواہش کا اظہار کرنے والے جوڑے نے ویب سائٹ BARK.COMپر ایک اشتہار دیا ہے جس میں پیشکش کی ہے کہ جو ویڈیوگرافر ان کی شادی کی رات کی ویڈیو بنائے گا اسے دو  ہزار  پاﺅنڈ، یعنی تقریباً سوا  تین لاکھ پاکستانی روپے دینے کو تیار ہیں۔

اشتہار دینے والے نوجوان نے لکھا ہے کہ ”میرا اور میری ہونے والی دلہن کا خیال ہے کہ صرف شادی کا دن ہی نہیں بلکہ رات بھی مساوی اہمیت کی حامل ہے۔ شادی کے دن کی تو تصاویر اور ویڈیوز بنائی جاتی ہیں لیکن رات کی سرگرمیوں کی ویڈیو بنانے پر لوگ توجہ نہیں دیتے۔ ہمیں ایک ایسے ویڈیو گرافر کی خدمات درکار ہیں جو ہماری شادی کی رات کی بھی ویڈیو بنائے۔“

تاحال اس جوڑے کو اپنی پسند کے مطابق کوئی شخص نہیں مل سکا۔ ان کا کہنا ہے کہ ”بدقسمتی سے ہمیں تاحال کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو اس کام کے لئے تیار ہو اور وہ ہمیں پسند بھی آئے۔ ستمبر میں ہماری شادی ہے اور ہمیں صرف ایک رات کے لئے ویڈیو گرافر کی ضرورت ہے۔“

ویڈیو کے متعلق کچھ شرائط و ضوابط بیان کرتے ہوئے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ ”یہ ویڈیو پروفیشنل لیول کی ہونی چاہئیے، یعنی اگر اضافی لائٹنگ اور کیمروں وغیرہ کی ضرورت ہو تو اس کا پیشگی انتظام کرنا ویڈیو گرافر کی ذمہ داری ہوگی۔ یہ ویڈیو صرف اور صرف ہماری ملکیت ہوگی، یعنی ویڈیو گرافر اس کی کاپی اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔ اسے کسی بھی فورم پر شئیر یا پبلش کرنے والے کے خلاف ہم قانونی کاروائی کریں گے۔ مزید تفصیلات موزوں امیدوار سے ملاقات میں طے کی جائیں گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).