بھارت کا سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ


mezileہندوستان نے ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں، بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے مقامی طور پر تیار کیے گئے سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) ذرائع کا کہنا ہے تجربے کے دوران سپرسونک میزائل نے کامیابی سے فضا میں ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ میزائل کا تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا، جس دوران سپر سونک میزائل کو عبد الکلام جزیرے پر اپوزیشن کیا گیا تھا اور اس نے ٹریکنگ ریڈار سے سگنل ملتے ہی اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
ڈی آر ڈی او کے ایک سائنسدان نے کہا کہ میزائل کے تباہ کن ہونے کے اثر کو مختلف ٹریکنگ ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد یقینی بنایا گیا۔
ڈی آر ڈی او کے ذرائع نے مزید کہا کہ ساڑھے 7 میٹر لمبا سپر سونک میزائل نیوی گیشن سسٹم، جدید کمپیوٹر اور الیکٹرو مکینیکل ایکٹیویٹر سے لیس ہے، جبکہ اس کا اپنا موبائل لانچر بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے لیے میزائل کے ساتھ محفوظ ڈیٹا لنک، آزاد ٹریکنگ اور جدید ترین ریڈار کی صلاحیت بھی موجود ہے۔


Comments

FB Login Required - comments