قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا


\"nationalقومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہو گا۔ وزیر اعظم پاناما لیکس کے معاملے پر اپنے خاندان کے حوالے سے اپوزیشن کے سوالوں کے جوابات دیں گے ، اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہ ملا تو ایوان مچھلی منڈی بھی بن سکتا ہے۔ پانامائے اعمال پر آج قومی اسمبلی میں کچے چٹھے کھلیں گے ، حساب کتاب ہوگا ، سات سوالوں پر اپوزیشن کو وزیر اعظم کے جوابات کا انتظار ، فریقین مقابلے کے لئے تیار ، وزیر اعظم نواز شریف تقریبا دو ماہ بعد قومی اسمبلی میں آئیں گے۔ پاناما پیپرز میں بچوں کے نام آنے پر اپنا مو¿قف اور اپوزیشن کے سات سوالات کا جواب دیں گے۔ اپنے خطاب میں پاناما پیپرز کی تحقیقات پر پالیسی بیان بھی دیں گے۔ متحدہ اپوزیشن اجلاس سے پہلے ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ وزیر اعظم کی تقریر کے موقع پر اپنی حکمت عملی بنائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ ہو گا کہ سپیکر نے اپوزیشن کو بات کا موقع نہ دیا تو احتجاج کا لائحہ عمل کیا ہو گا۔ مبصرین کے مطابق آج اجلاس کے بعد پانامہ شور کے بڑھنے یا کم ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ ادھر خواجہ سعد رفیق نے بہاولپور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ا?صف زرداری پیپلز پارٹی برباد نہ کرتے تو پاکستان انوکھے لاڈلے سے بچ جاتا ، جلاو¿ گھیراو¿ مسائل کا حل نہیں ، سیاسی جماعتیں ریڈ لائن عبور نہ کریں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔