دپیکا کی ہالی وڈ فلم مکمل ہو گئی


depika hollywoodبالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ کی شوٹنگ کا اختتام ہوگیا ہے۔
اس فلم میں دپیکا پڈوکون سرینا نامی ایک شکاری عورت کے کردار میں نظر آئیں گی جو فلم کے مرکزی کردار ون ڈیزل کو ان کے نئے مشن میں مدد دیں گی۔
اس فلم میں دپیکا کے ہمراہ ہالی وڈ کے کئی جانے مانے اداکار بھی شامل ہیں۔سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر اکثر و بیشتر فلم سے متعلق تصاویر شیئر کی جاتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ہولی وڈ اداکارہ نینا ڈوبریو نے دپیکا پڈوکون کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے فلم کی شوٹنگ ختم ہونے اور تمام اداکاروں کے ساتھ گزارے ہوئے بہترین لمحات کے حوالے سے اپنے تاثرات تحریر کیے۔
فلم ‘ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج’ اگلے سال 20 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments