شاہ رخ خان کے سامنے رنویر سنگھ کیوں رو پڑے؟


رونا تو ہمیں چاہئے کہ رنویر سنگھ کی انڈسٹری میں آمد کے بعد ہمارا کیا ہوگا، شاہ رخ خان

رونا تو ہمیں چاہئے کہ رنویر سنگھ کی انڈسٹری میں آمد کے بعد ہمارا کیا ہوگا، شاہ رخ خان

 ممبئی: اپنے شوخ انداز سے دوسروں کو ہنسانے والے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے۔

بالی ووڈ میں کردار میں ڈھل جانے کی وجہ سے شہرت پانے والے رنویر سنگھ حقیقی زندگی میں چلبلے اداکار سمجھے جاتے ہیں جو اپنے شوخیہ انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن حیران کن بات ہے کہ دوسروں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والا اداکار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اُس وقت شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے جب انہیں اُن کی ڈیبیو فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کی وجہ سے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔  رنویر سنگھ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور خوشی میں خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے شوکی میزبانی کرنے والے کنگ خان کے سامنے زارو قطار رونے لگے۔

رنویر کے اس طرح رونے پر کنگ خان نے بطور سینئر اداکار ہونے پر انہیں ہمت دی اور کہا کہ ’تم کیوں رو رہے ہو، رونا تو ہمیں چاہئے کہ اب ہمارا کیا ہوگا کیوں کہ تم انڈسٹری میں آگئے ہو‘۔

کنگ خان کے یہ الفاظ رنویر سنگھ کے لئے کافی کارآمد ثابت ہوئے جس کا اندازہ اُن کی حالیہ فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جس نے بھارت بھر میں 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور فلم میں رنویر کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں