پشاور سے بھی کچرے کے ڈھیر سے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد


پشاور سے بھی کچرے کے ڈھیر سے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد

کراچی کے بعد پشاور سے ھی کچرے کے ڈھیر سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں جن کے پیچھے دستخط ہیں نہ کوئی مہر لگی ہوئی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے بعد پشاور سے بھی کچرے کے ڈھیر سے 25 جولائی کے عام انتخابات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والے متعدد بیلٹ پیپرز برآمد ہوئے ہیں، برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز میں سے اکثر پر مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگی ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ 70 سے ن لیگ کے امیدوار ظاہر خان نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ووٹ ان کے حق میں ڈالے گئے تھے تاہم انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جس میں کچرے سے برآمد ہونے والے بیلٹ پیپرز دکھائے گئے ہیں،ان بیلٹ پیپرز کے پیچھے دستخط ہیں نہ کوئی مہر جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتخابات والے دن پولنگ عملے نے انہیں جاری نہیں کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).