پاکستانی دلہن اور چینی دولہا کی ارینج میرج


سرگودھا :پاکستانی دلہنیا چینی دلہے کے نام

پاک چین دوستی رشتےداریوں میں بدلنےلگی ، سرگودھا کی لڑکی کی چین کے لڑکے سے شادی دھوم دھام کے ساتھ ہوگئی ۔

پاکستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی خاتون نے سرگودھا کی رہائشی نبیلہ نامی لڑکی کارشتہ چین میں مقیم اپنے رشتے دار کو دکھایا، دونوں گھرانوں اور لڑکا لڑکی کی آمادگی پر شادی کی رسومات سرگودھا میں منعقدکی گئی، جس کےبعد تقریب کااہتمام مقامی ہال میں کیاگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی محبت کی شادی نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی کا نتیجہ ہے بلکہ روایتی ارینج میرج ہے، جس میں دونوں خاندانوں کے بڑوں نے پاکستان اور چین میں تصویروں کا تبادلہ کیا، پھر باہمی رضامندی سے رشتہ طے پا گیا۔

دلہے میاں چین سے سرگودھا پہنچے، شادی والے روز کلاہ اور شلوار قمیض زیب تن کرکے دلہنیا کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اپنالیا،سادہ مزاج اتنے کہ شلوار قمیض پر جاگرز پہن کر چلے آئے۔

شادی ہال پر ربن کاٹ کر نوشہ میاں کو خوش آمدید کہا گیا، مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا گیا،ون ڈش پارٹی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی ،مسکراتی آنکھوں اور خوشیوں سے بھرے چہروں کے ساتھ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا گیا اور یوں سرگودھا کی نبیلہ چینی شہزادے کے ساتھ رخصت ہوگئی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں