سلیم صافی کا پورا پروگرام سینسر کیوں کیا گیا؟


سلیم صافی کا پورا پروگرام سینسر کر دیا گیا ، اس میں ایسا کیا تھا ؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آ ئے گا

نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی سلیم صافی کا شمار پاکستان کے بہترین صحافیوں میں ہوتاہے اور وہ ان صحافیوں کی صف اول میں شامل ہیں جو اپنی پیشہ وارنہ مہارت کے ذریعے ہمیشہ سچ سامنے لر کر آئے اور عوام کے حقوق کے کیلئے آواز اٹھاتے رہے تاہم ان کے حوالے سے اب انتہائی حیران کن خبر سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نجی ٹی وی جیونیوز پر ” جرگہ “ کے نام سے پروگرام کرتے ہیں جو کہ صارفین میں انتہائی مقبول ہے اور اس ون ٹو ون انٹریو میں کئی اہم ترین انکشافات بھی سامنے آتے ہیں ۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی پر ان کا پروگرام ہی نشر نہیں کیا گیا جس کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربرہ مولانا فضل الرحمان بنوں اور ڈیرہ سے اپنی نشستیں ہار گئے ہیں اور انہوں نے دھاندلی کا الزام عائد کر دیاہے تاہم گزشتہ روز صحافی سلیم صافی کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نجی ٹی وی پر انٹرویو نشر ہوناتھا جوکہ نہیں کیا گیاہے ۔ذرائع نے بتایا کہ سلیم صافی نے اپنے پروگرام میں مولانا فضل الرحمان کا حالیہ عام انتخابات میں نقطہ نظر جاننے کی کوشش کی اور کئی تلخ سوالات بھی کیے تاہم ان کا پروگرام ہی سینسر کر دیا گیا ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج ان کا جنگ اخبار میں کالم بھی شائع ہونا تھا جو کہ عین موقع پر کینسل کر دیا گیا اور اخبار سے نکال دیا گیا ۔

عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے اور اب وفاق میں حکومت بنانے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی اپنی حکومت بنانے کااعلان کر دیاہے تاہم دوسری جانب ن لیگ بھی پنجاب میں اپنی حکومت لانے کیلئے متحرک ہے ۔

عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انتخابات کو مشکوک قرار دیدیا گیاہے تاہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر دیاہے اور پارلیمنٹ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).