نواز شریف کو جس قانون کے تحت سزا سنائی گئی، وہ قانون آٹھ سال قبل کالعدم ہو چکا: اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، شاہد محمود سیٹھی اور مجاہد مستقیم احمد زمل ہیں ۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔

 ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو سرے سے موثر قانون ہی نہیں بلکہ آٹھ برس قبل کالعدم قرار پا چکا۔ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو غیر موثر قانون کے تحت دی گئی سزا غیرقانونی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف اور دیگر افراد کو نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).