عمران خان کو کل وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا جائے گا


کل پارٹی اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا، فواد چوہدری۔۔ فوٹو : فائل

کل پارٹی اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کل عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق تحریک انصاف نے کل پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے، جب کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا،  کل دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں