آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سوموار کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی


عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق سوموار کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے اہل نہیں ہیں۔عمران خان نے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا ہے۔ چنانچہ عمران خان کو حلف اٹھانے سے روکا جائے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں