اداکارہ دیپتی نیول کی براﺅزنگ ہسٹری بلیک میلر گروپ کے ہاتھ آ گئی


بھارت کی معروف اداکارہ دیپتی نیول ان دنوں آن لائن نوسربازوں کے ہاتھوں سخت پریشان ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے دیپتی نیول کی براﺅزنگ ہسٹری حاصل کر لی ہے اور اب انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انہیں مطلوبہ رقم دیں ورنہ وہ ان کی براﺅزنگ ہسٹری دنیا کو دکھا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دیپتی نیول نے پولیس کو ایک رپورٹ درج کروائی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ اسے ہیکرز کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے ای میل ایڈریس کا ’یوزرنیم‘ اور ’پاس ورڈ‘ لکھا تھا اور ساتھ دھمکی دی گئی تھی کہ تمہاری براﺅزنگ ہسٹری ہمارے پاس موجود ہے۔ ہمیں 5600 بٹ کوائن (آن لائن کرنسی، جو تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہو گی)ادا کرو ورنہ ہم تمہاری ہسٹری لیک کر دیں گے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں