پاکستان میں کنٹرولڈ جمہوریت لائی جا رہی ہے، دھاندلی زدہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی: سراج الحق


امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں کنٹرولڈ جمہوریت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ کل تک مافیا اورڈاکو قرار دیے جانے والے اگلی حکومت میں نئے پاکستان کے علمبردار ہوں گے۔

قبا آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نےکہا کہ دھاندلی سے قائم کردہ حکومت زیادہ دیرتک نہیں چل پائے گی۔ دینی قوتیں بہت جلدحکومت بنائیں گی۔ ایک دینی و نظریاتی کارکن کے لیے پیمانہ کامیابی و ناکامی نہیں بلکہ رب کی رضا ہے۔

مصر سے لے کر پاکستان تک ایسے نظریاتی لوگ موجود ہیں جو اسلام کو محض چند عبادات کی بجائے نظام حیات طور پر پیش کرتے ہیں، پھرکچھ قوتیں اپنا کام دکھاتیں ہیں کیونکہ خلائی مخلوق کو کنٹرول ڈیموکریسی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن کے خلاف اور اسلامی وخوشحال پاکستان کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 11 اور 12 اگست کو منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوگا جس میں انتخابی جائزے سمیت مستقبل کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کو بااختیار بنایا مگر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، بہتر انتظامات کرنے کے باوجود نتائج کے وقت آپریشن ”ردوبدل” نے سب پر پانی پھیر دیا۔ پارلیمنٹ میں نمائندہ سیاسی جماعتیں انتخابات میں بدترین دھاندلی پر تحفظات رکھتی ہیں جس کیخلاف آٹھ اگست کو مرکزی وصوبائی الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرے اور وائٹ پیپر شایع کئے جائیں گے۔ حالیہ انتخابات میں دینی قوتوں نے ملک بھر سے 55لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).