پی ٹی آئی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے


تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اپنے حلقے میں کارکنوں کے استقبالیے سے خطاب کے بعد اسد عمرنے گھوڑے پر سوار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران پھسل کر گر پڑے۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے انہیں اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ اسد عمر کو پہلے سے ہی کمر میں تکلیف کی شکایت تھی۔ گرنے کے بعد اس میں اضافہ ہوچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).