کیا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اتحاد ٹوٹ گیا؟ شہباز شریف نے اجلاس طلب کر لیا


مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی قیادت کا اجلاس آج (پیر کو) ماڈل ٹاؤن لاہور طلب کر لیا۔ اجلا س میں ن لیگ نئے سرے سے اپنی حکمت عملی طے کرے گی اور مشاورت کی جائے گی کہ اتحادی سیاست سے ن لیگ کو خسارے کا سامنا ہوگا یا فوائد ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن تنہا اپوزیشن کی سیاست کرنے پر غور کر رہی ہے اور کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر بھی مسلم لیگ (ن) اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار کو ووٹ نہ دے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے اپوزیشن کرنے پر ن لیگ کو پنجاب میں ارکان اسمبلی اور کارکنا ن کی طرف سے شدید تنقید کا سا منا ہے۔

 

 

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں