ایم کیوایم کے خلاف بیان، عمران خان فردوس شمیم سے پہ سخت برہم


یہ پارٹی پالیسی نہیں ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے، نعیم الحق (فوٹو: فائل)

یہ پارٹی پالیسی نہیں ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے، نعیم الحق

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے خلاف بیان دینے پر فردوس شمیم نقوی سے وضاحت طلب کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی جانب سے ایم کیو ایم سے متعلق دیے گئے بیان پر پارٹی چیئرمین عمران خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اس ضمن میں فردوس نقوی سے وضاحت طلب کرلی ہے

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے اخباری ذرائع کو بتایا کہ ایسے متنازع بیان پر فردوس شمیم کی سرزنش ہوگی عمران خان جلد انہیں طلب کرکے ان سے بات کریں گے۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے یہ فردوس شمیم نقوی کی ذاتی رائے ہے ہم نے قومی مفاد میں ایم کیو ایم کو اپنے ساتھ ملایا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں