امریکا کی مختلف ریاستوں میں بم کی اطلاع پر متعدد سکول بند


\"amrica\"امریکہ کی چار مختلف ریاستوں کے سکولز میں بم کی اطلاع ملنے پر درجنوں سکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ایک بار پھر امریکہ سکولز میں بم کی اطلاع کا سلسلہ جاری ہے ، موجودہ کالز کی ابتدا امریکی ریاست نیو جرسی سے ہوئی جہاں 26 سے زائد سکولوں کو مشینی آواز میں سکولوں میں بم کی موجودگی کی خبر دی گئی جبکہ ایک سکول کو فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی جس کے بعد امریکی پولیس نے متعدد سکول خالی کروا لئے ، سکولوں کے آس پاس سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز فون کالز کمپیوٹر سے کی گئی ہیں تاہم ان کو ٹریس کر لیا گیا ہے اور معاملے میں ملوث افراد کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments