خورشید شاہ کا اختر مینگل سے فون پر رابطہ: اسپیکر کے انتخاب میں حمایت کی درخواست


اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکرتے ہوئے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کر دی اور کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، اخترمینگل نے کہا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آؤ ں گا اور پارٹی رہنماؤں ں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کس کی حمایت کرنی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکز اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا اور پارٹی قیادت حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ مرکز میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کی جانب سے 6 نکات رکھے ہیں، ان نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کے بعد حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).