جمشید دستی نے انتخاب ہار کر مفت بس سروس بند کر دی


عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے عوام کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے والی بس سروس بند کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کی تین اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہوجانے والے جمشیددستی نے نہ صرف فری بس سروس ختم کردی بلکہ پانچوں بسوں کومقامی پیٹرول پمپ پر کھڑا کردیا ہے۔

جمشید دستی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 182 سمیت قریبی علاقوں میں شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 2010ء کے بعد مفت بس سروس شروع کی تھی اور ان بسوں میں سفر کرنےو الے شہریوں سے کرایہ وصول نہیں کیاجاتا تھا۔

جمشیددستی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سہیل غوری کاکہناہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی، جسے چند روز بعد بحال کردیا جائےگا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).