شاہ محمود قریشی نے وزیر خارجہ بننے سے انکار کیوں کیا؟


معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنانا چاہتے تھے مگر شاہ محمود قریشی نے یہ تجویز پیش کی کہ انہیں سپیکر بنا دیا جائے۔ قومی اسمبلی کا سپیکر بننے کی خواہش کا اظہار انہوں نے خود کیا۔ معروف صحافی نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے توانائی بحران، پانی کا بحران، قرضوں کا بوجھ، آئی ایم ایف کا پریشر اور خارجہ پالیسی میں امریکہ کی طرف سے کافی دباؤ ہو گا۔

حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کا سب کو پتہ ہے۔ ان کا ووٹ بینک اس لیے بڑھا کہ انہوں نے امریکہ کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں تو انہیں عالمی طاقتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ بننے سے گریزاں تھے۔ شاہ محمود قریشی نرم مزاج آدمی ہیں۔ پہلے وہ ہیلری کلنٹن سے دوستانہ تعلقات کی بنا پر چل رہے تھے مگر اب وزیر خارجہ کو پاکستان کے مفاد کے خلاف امریکی مطالبات پر سٹینڈ لینا پڑے گا۔

حامد میر کے مطابق شاہ محمود کے علاوہ دیگر رہنما بھی وزیر خارجہ بننے سے گریزاں ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہش مند تھے جس پر بتایا گیا کہ اس پر تین ماہ کا وقت لگ سکتا ہے جو ساز گار نہیں۔ اس لیے وہ وزیراعلیٰ پنجاب نہ بنیں۔ جس پر شاہ محمود قریشی نے خود قومی اسمبلی کا سپیکر بننے پر اصرار کیا جس پر عمران خان ان کی بات مان گئے۔

ا۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).