اپوزیشن نے وزیراعظم کے لیے 70 سوال تیار کر لیے


opozitionوزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس آج پھر ہو گا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے قومی اسمبلی میں خطاب کے بعد اب 7 کی بجائے 70 سوال تیار کر لیے ، اپوزیشن نے آج بھی اہم اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی بیٹھک پر بیٹھک ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے الگ الگ اجلاس بلائے۔ پیپلزپارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کی۔ جس میں وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر سے مزید ابہام پیدا ہو گیا۔ وزیراعظم نے سوالوں کے جواب نہ دیکر اپوزیشن کو خود احتجاج کا موقع دیا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنماو¿ں کا اجلاس بھی عمران خان کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ اپوزیشن کا مشترکہ آج پھر ہو گا جس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


Comments

FB Login Required - comments