لاہورمیں دو گروپوں کے درمیان تصادم؛ تین سگے بھائیوں سمیت 5 افراد قتل


فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی۔ فوٹو: فائل

فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی۔

تھانہ برکی کی حدود میں دو گروپوں میں تصادم نے 5 افراد کی جان لے لی۔

لاہورمیں تھانہ برکی کی حدود پھولروان گاؤں میں دوگروپوں کے درمیان تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ لاٹھی گروپ کی جانب سے شاترگروپ پرکی گئی، مقتولین میں قربان، ارشد اور بشیر نامی 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

پولیس نے لاشوں کو کاغذی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں